جرائم و حادثات

بیوہ خاتون کا بے دردی سے قتل۔ مقتولہ کے دونوں پاؤں جسم سے الگ کر دیے گئے۔ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں وحشیانہ واردات

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں ایک بیوہ خاتون کا بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔ اس وحشیانہ واردات میں قاتل نے گلا کاٹ کر خاتون کا قتل کرنے کے بعد اس کے دونوں پاؤں جسم سے الگ کر دیے۔

 

یہ واردات ملوگو منڈل کے بنڈا میلارم میں پیش آئی۔ مقتول خاتون کی شناخت وینکٹماں کے طور پر کی گئی ہے اس کی عمر 40 سال بتائی گئی ہے ۔مقتول خاتون پلاسٹک کا سامان فروخت کرتے ہوئے زندگی گزارا کرتی تھی، اسے تین بچے بتائے گئے ہیں۔

 

 

خاتون کا شوہر سابق میں فوت ہو گیا وہ اپنے بچوں کے ساتھ رہا کرتی تھی۔ پولیس کے اعلی عہدیداروں نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا اور قاتل کی تلاش کر رہی ہے قتل کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button