جرائم و حادثات
حیدرآباد کے پرانے شہر کی ایک مندی ہوٹل میں بی ٹیک کے طالب علم کا قتل

حیدرآباد کے پرانا شہر کے علاقے بالاپور میں واقعہ ایک ہوٹل میں انجینئرنگ کے طالب علم کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بالاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں بی ٹیک کے طالب علم پرشانت کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا
۔ بی ٹیک کے طالب علم پرشانت عربین مندی ریسٹورنٹ میں دوپہر کا کھانا کھا رہا تھا کہ تین نامعلوم افراد نے ہوٹل میں داخل ہو کر اس پر حملہ کر دیا۔ جس کی وجہ سے پرشانت کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ پرشانت ایم وی ایس آر کالج میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کر رہا تھا ۔ اس قتل کی وجہ محبت بتائی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ پرشانت کسی لڑکی سے محبت کرتا تھا اس کے رشتہ داروں نے اس کا قتل کردیا۔
تاہم پولیس کی جانب سے قتل کی وجہ نہیں بتائی گئی۔ مہیشورم ڈی ایس پی سنیتا ریڈی نے ہوٹل کا معائنہ کیا۔ کیس کی تفتیش کی جارہی ہے