جرائم و حادثات
حیدرآباد کے میٹرو ریل اسٹیشن پر نوجوان کے پاس سے پستول کی گولی برآمد
حیدرآباد میٹرو اسٹیشن پر نوجوان کے پاس سے گولی برآمد
حیدرآباد کے موسی پیٹ میٹرو اسٹیشن پر معمول کی جانچ کے دوران میٹرو عملے کو ایک مسافر کے بیگ میں 9 ایم ایم کی گولی ملی، جس سے سیکیورٹی عملہ حیران رہ گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات محمد نامی نوجوان میٹرو اسٹیشن پہنچا تو سیکیورٹی عملہ نے معمول کے مطابق اس کا بیاگ چیک کیا۔ تلاشی کے دوران گولی برآمد ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
کوکٹ پلی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو حراست میں لے لیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق محمد کا تعلق بہار سے ہے اور وہ موسی پیٹ کے پراگتی نگر علاقہ میں واقع ایک فیکٹری میں فیبریکیشن کا کام کرتا ہے۔



