جرائم و حادثات
برقعہ پوش لٹیرے سونے کی دکان کے مالک پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے زیورات لوٹ کر فرار _ حیدرآباد کے مضافاتی علاقے میں واردات

حیدرآباد _ 20 جون ( اردولیکس) حیدرآباد میں دن دھاڑے ایک جیولری شاپ میں برقعہ پوش غنڈوں نے سونے کی دکان کے مالک پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اسے ڈرا دھمکا کر زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔
حیدرآباد کے مضافاتی علاقے میڑچل میں واقع جگدمبا جیولری شاپ میں برقعہ پہنے دو لٹیروں نے سونے کی دکان پر آئے اور دکان کے مالک کے گلے پر چاقو سے وار کرکے زیورات اور سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے اس واقعہ پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش کر رہی ہے۔
اس واردات کا سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو برقعہ پوش لٹیروں نے دکان میں گھس کر چند منٹوں میں زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے