جرائم و حادثات

حیدرآباد سے آندھراپردیش جانے والی بس سوریہ پیٹ میں حادثہ کا شکار

حیدرآباد ۔ حیدرآباد سے آندھرپردیش کے ایلور جانے والی خانگی ٹراویلس کی بس ریاست تلنگانہ کے سوریہ پیٹ کے کوداڑ بائی پاس پر قومی شاہراہ 652 پر علی الصبح ایک لاری کو پیچھے سے ٹکرا گئی۔

 

جس کے نتیجے میں 16 مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثے کی وجہ ڈرائیور کی نیند بتائی جا رہی ہے۔ بس میں 36 افراد سوار تھے اور ٹکر کے بعد دروازہ جام ہونے پر مسافروں نے ایمرجنسی کھڑکیوں سے باہر نکل کر جان بچائی۔

 

زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button