جرائم و حادثات

چارمینار کے پاس سے تاجر گرفتار پستول ضبط

حیدرآباد: حیدرآباد کی اسپیشل کرائم ٹیم سی سی ایس اور حسینی علم پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور اس سے پاس سے دیسی ساختہ پستول ضبط کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لئے یہ ہتھیار اپنے پاس رکھا تھا۔

 

ملزم کی شناخت امجد خان کے طور پر کی گئی ہےاور وہ حیدرآباد کے علاقہ چارمینار میں کاروبار کرتا ہے۔ پولیس کے مطابق امجد خان سعودی عرب میں کام کرنے کے بعد حال ہی میں حیدرآباد واپس آیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم نے تقریباً دس ماہ قبل مدھیہ پردیش کے اویناش عرف کالو سے 80  ہزار میں خریدا تھا۔

 

الزام ہے کہ عام لوگوں کو دھمکانے کے ارادے سے اس نے یہ ہتھیار خریدا تھا۔پولیس نے ملزم کے پاس سے دیسی ساختہ پستول اور ایک موبائل فون (ون پلس) برآمد کیا ہے۔ اسپیشل کرائم ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے ساتھ شامل دیگر ملزمین اویناش اور امیت ابھی تک فرار ہیں۔

 

حیدرآباد پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جو افراد غیر قانونی طور پر اسلحہ رکھتے ہیں وہ فوراً اپنے ہتھیار مقامی پولیس اسٹیشن میں جمع کروا دیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت نگرانی رکھی جا رہی ہے

 

اور ہتھیاروں کے استعمال کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button