خاتون کا قتل مجرم کو سزائے موت۔ حیدرآباد کی ایک عدالت کا فیصلہ

حیدرآباد: خاتون کے قتل کے ایک مقدمہ میں میڑچل–ملکاجگیری کے تیسرے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نے کرن سنگھ کو سزائے موت سنائی اور 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔
کرناٹک کے ضلع بیدر سے تعلق رکھنے والا کرن سنگھ حیدرآباد میں لوہے کے اوزار بنانے کا کام کرتا تھا۔ 18 جولائی 2011 کو صنعت نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بھرت نگر علاقے میں اس نے ایک خاتون پر حملہ کر کے بے رحمی سے قتل کر دیا تھا۔ وجہہ ناجائز تعلقات بتائی جارہی ہے۔اس وقت یہ واقعہ بڑے پیمانے پر سنسنی کا باعث بنا تھا۔
قتل کے اس مقدمے کو ایک چیلنج کے طور پر لیتے ہوئے پولیس نے چند ہی دنوں میں کرن سنگھ کو گرفتار کر لیا اور بعد ازاں اہم شواہد اکٹھے کیے۔ مکمل تفتیش کے بعد چارج شیٹ داخل کی گئی۔ دونوں فریقین کے دلائل سننے کے بعد
میڑچل ضلع عدالت نے کرن سنگھ کو قصوروار قرار دیتے ہوئے موت سنائی۔



