جرائم و حادثات
حیدرآباد میں فلائی اوور پر کار گر پڑی

حیدرآباد ۔ چہارشنبہ کی علی الصبح شہر کے بیگم پیٹ فلائی اوور پر ایک کار الٹ گئی۔
تیز رفتاری سے آنے والی کار نے ڈیوائیڈر کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر انہیں 108 ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا۔ بعد ازاں موقع پر پہنچنے والی پولیس نے گاڑی اور حادثے کی شدت کا جائزہ لیا۔
کرین کی مدد سے گاڑی کو وہاں سے ہٹانے کے اقدامات کیے گئے۔ اس حادثے کے باعث کچھ دیر کے لیے ٹریفک جام ہو گئی جسے بعد میں پولیس نے بحال کر دیا۔
تصیح
فوری طور پر موصولہ اطلات میں یہ پتہ چلا تھا کہ کار فلائی اوور سے نیچے گر پڑی قارئین تصیح فرما لیں کار فلائی اوور بریج سے نیچے نہیں گری بلکہ بیگم پیٹ فلائی اوور پر ہی گر پڑی تھی۔



