جرائم و حادثات
ڈیلیوری بوائے پر جنسی زیادتی کا جھوٹا الزام لگانے والی لڑکی کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی ۔ ریاست مہاراشٹرا کے پونے میں جاریہ ماہ کی 2 تاریخ کی رات ایک ٹیکنیکل شعبے سے وابستہ لڑکی نے پولیس سے شکایت کی تھی کہ ڈیلیوری بوائے نے اُس کے ساتھ جنست زیادتی کی ہے۔
تحقیقات کے دوران پولیس نے پتہ لگایا کہ اُس رات وہاں آنے والا شخص دراصل لڑکی کا محبوب تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے جان بوجھ کر گمراہ کیا جس پر اُس کے خلاف BNS کی دفعات 212، 217 اور 228 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
اس کیس کی مختلف زاریوں سے تحقیقات کی جا رہی ہے اور پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ مذکورہ لڑکی نے جھوٹا الزام کس مقصد کے تحت لگایا تھا۔