نیشنل

ایک ماہ کی بچی کے ساتھ خاتون رکن اسمبلی پہنچی اسمبلی

ممبئی _19 دسمبر ( اردولیکس) ایک خاتون رکن اسمبلی  نے اپنے ایک ماہ کے چھوٹے بچے کے ساتھ اسمبلی اجلاس میں شرکت کی۔ ساتھی ارکان اسمبلی نے اس خاتون ایم ایل اے کو مبارکباد دی جو بچہ ہونے کے بعد بھی اپنی ذمہ داری کو فراموش کیے بغیر اسمبلی پہنچی۔ یہ واقعہ آج مہاراشٹر اسمبلی میں پیش آیا۔

ناگپور کی خاتون رکن اسمبلی سروج بابولال اہیرے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (NCP) کی لیڈر ہیں۔ انہوں نے گزشتہ 30 ستمبر کو ایک بچی کو جنم دیا۔ اور حالیہ دنوں مہاراشٹر اسمبلی کا سرمائی اجلاس شروع ہو گیا ۔ چنانچہ وہ ایک چھوٹے بچے کے ساتھ اسمبلی میں آئی ۔

 

سروج اہیرے نے کہا کہ کورونا کی وبا کی وجہ سے مہاراشٹر اسمبلی کے اجلاس پچھلے ڈھائی سال سے نہیں ہوئے ، اس لیے اب وہ زچہ رہنے کے باوجود بھی اجلاس میں شریک ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایم ایل اے کی حیثیت سے جیتنے کے بعد سے اسمبلی میں نہیں آئیں ایسے میں وہ لوگوں کو جواب نہیں دے پائیں گی، اس لیے وہ مشکل کے باوجود اجلاس میں آئی ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button