جرائم و حادثات
حیدرآباد میں فائرنگ کرکے رقم لوٹ کر فرار ہونے والے ڈاکووں کا سی سی ٹی وی ویڈیو جاری
حیدرآباد کے کوٹھی بینک اسٹریٹ کے ایک اے ٹی ایم سنٹر میں رقم جمع کرنے کے لئے آنے والے ایک تاجر رشید پر فائرنگ کرتے ہوئے 6 لاکھ روپے لوٹ لینے کا واقعہ پیش آیا ۔
اس واقعہ کا سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس نے جاری کردیا اور لٹیروں کی تلاش شروع کردی ہے
اس واقعہ پر ڈی سی پی شلپا وِلی نے کہا کہ کلوز ٹیمیں پہلے ہی ابتدائی تفصیلات جمع کر چکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گنجان علاقے میں اس طرح کا واقعہ پیش آنا افسوسناک ہے۔
ڈی سی پی کے مطابق صبح 6.30 سے 7 بجے کے درمیان اس واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس فوراً الرٹ ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملزمین کی گرفتاری کے لیے پانچ ٹیمیں تشکیل دے کر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔ ڈی سی پی شلپا وِلی نے واضح کیا کہ ملزمین کسی بھی صورت بچ نہیں پائیں گے۔



