جرائم و حادثات
زیر تعمیر اپارٹمنٹس سے سینٹرنگ باکسوں کی چوری۔ حیدرآباد میں خواتین کی ٹولی گرفتار

حیدرآباد: میاں پور پولیس نے شہر میں زیر تعمیر بڑے اپارٹمنٹس کو نشانہ بنا کر ایلومینیم سینٹرنگ باکسوں کی چوری
کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس ٹولی میں 6خواتین اور ایک مرد شامل ہے، ملزمین کے قبضے
سے تقریباً 7 لاکھ روپے مالیت کا ایلومینیم میٹیریئل برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تمام ملزمین ایک ہی کالونی میں رہا کرتے تھے۔