جرائم و حادثات

دلہن بن کر 25 دلہوں کو دھوکا۔ شاطر خاتون پکڑی گئی

نئی دہلی: ریاست راجستھان کے ضلع مادھوپور میں پولیس نے ایک ایسی چالاک خاتونکو گرفتار کیا ہے جو شادی کا جھانسہ دے کر کم از کم 25 مردوں کو لوٹ چکی ہے۔

 

اس خاتون کا نام انورادھا پاسوان بتایا جا رہا ہے جو ایک منظم گروہ کی سرغنہ ہے۔ اس کا طریقۂ واردات نہایت ہوشیار اور فلمی انداز کا تھا۔

 

انورادھا خود کو ایک بے سہارا، غریب اور اکیلی خاتونکے طور پر پیش کرتی تھی۔ وہ دعویٰ کرتی کہ اس کا ایک بے روزگار بھائی ہے اور وہ بڑی مشکلوں سے زندگی گزار رہی ہے۔ اسی ہمدردی کے جذبات کا فائدہ اٹھا کر وہ معصوم مردوں کو اپنے جال میں پھنساتی۔

 

 

اپنے گروہ کے ایک رکن کو "رشتہ کروانے والا” بنا کر بھیجتی اور خود نئے نام، نقلی شناختی کارڈ اور دوسرے شہروں کی فرضی شناخت کے ساتھ شادی رچاتی۔ شادی کے بعد وہ اپنے سسرال میں نہایت سادہ فرمانبردار اور

 

معصوم بہو کا کردار ادا کرتی۔ سب کی محبت اور اعتماد حاصل کر کے وہ آہستہ آہستہ گھر کی قیمتی اشیاء، زیورات اور نقدی کی معلومات حاصل کر لیتی۔

 

پھر ایک دن موقع دیکھ کر وہ اپنے گروہ کے ساتھ سازباز کر کے گھر والوں کے کھانے میں نشہ آور دوا ملا دیتی۔ جب سب بے ہوش ہو جاتے تو وہ زیورات، نقد رقم، موبائل فون اور قیمتی سامان سمیٹ کر فرار ہو جاتی۔

 

ایسے ہی 25 گھروں کو وہ اپنا شکار بنا چکی تھی۔ ایک متاثرہ شخص کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں جس میں یہ انکشاف ہوا کہ یہ خاتون ایک پیشہ ور دھوکہ باز ہے جو کئی ریاستوں میں اپنی چالاکی کا جال بچھا چکی ہے۔

 

آخرکار مادھوپور پولیس نے اُس کی اپنی چالاکی کا استعمال کرتے ہوئے اُسی کے انداز میں اُسے پھانس کر گرفتار کر لیا۔ ایک متاثرہ شخص، جو مدھیہ پردیش سے ہے، نے بتایا "میں نے قرض لے کر شادی کی تھی۔

 

صرف ایک ہفتے میں اُس خاتون کا اصلی چہرہ سامنے آ گیا۔ وہ میرے سونے کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فون سب لے کر رفوچکر ہو گئی۔”

 

پولیس کے مطابق انورادھا پاسوان کے خلاف کئی مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور مزید متاثرین سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button