تلنگانہ

سرکل انسپکٹر 2 لاکھ روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتار۔ تلنگانہ ضلع محبوب آباد میں کاروائی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ایک رشوت خور سرکل انسپکٹر کو اے سی بی کے حکام نے پکڑلیا۔

 

سرکل انسپکٹر تورور جگدیش کو 2 لاکھ روپئے نقد رقم بطور رشوت طلب اور قبول کرتے ہوئے گرفتارکرلیا گیا۔ ایک کیس کے سلسلہ میں اس نے شکایت کنندہ سے 4 لاکھ روپئے طلب کئے تھے اور 2 لاکھ روپئے قبول کرتا ہوا پکڑ اگیا۔

 

اے سی بی کے حکام نے اسے گرفتارکرکے اے سی بی کیسس کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button