کاماریڈی میں ایم ایل اے کیمپ آفس کے باہر کانگریس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان تصادم ، کانگریس لیڈر کی کار الٹ دی گئی
کاماریڈی میں بی جے پی ایم ایل اے کیمپس آفس کے باہر ہنگامہ، کانگریس لیڈر کی کار الٹ دی گئی
تلنگانہ کے کاماریڈی میں بی جے پی ایم ایل اے کے کیمپ آفس کے باہر اُس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی جب کانگریس لیڈر اور سابق سرپنچ گری ریڈی مہندر ریڈی نے آفس کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق بی جے پی ایم ایل اے وینکٹ رمنا ریڈی اور کانگریس کے سینئر لیڈر محمد علی شبیر کے درمیان لینڈ گرابنگ کے الزامات پر تنازعہ چل رہا تھا۔ شبیّر علی نے الزام لگایا تھا کہ رکن اسمبلی نے ار او آر زمینوں پر قبضہ کیا ہے، جس پر وینکٹ رمنا ریڈی نے مباحث کا چیلنج دیا تھا۔
یہ چیلنج قبول کرتے ہوئے مہندر ریڈی دیگر کانگریس کارکنوں کے ساتھ کیمپس آفس پہنچے، لیکن بی جے پی کارکنوں نے انہیں روک دیا۔ اس دوران دونوں طرف کے کارکنوں میں دھکم پیل اور ہاتھا پائی ہوئی۔
صورتحال اُس وقت بگڑ گئی جب مبینہ طور پر بی جے پی کارکنوں نے مہندر ریڈی کی کار پر حملہ کر کے اسے الٹ دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا اور علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی۔



