جرائم و حادثات

تلنگانہ کے بانسواڑہ میں معمولی مسلہ پر فرقہ وارانہ کشیدگی

تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے بانسواڑہ میں ایک معمولی تنازعہ فرقہ وارانہ کشیدگی میں بدل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک شاپنگ مال میں موسیقی چلانے کے معاملے پر اقلیتی طبقہ کے نوجوان نے اعتراض کیا جس کے بعد شروع ہونے والی تکرار دیکھتے ہی دیکھتے دو طبقات کے درمیان جھڑپ میں تبدیل ہوگئی

 

۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں گروپ کو منتشر کرکے حالات قابو میں کرنے کی کوشش کی۔ اس کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ پولیس اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئے

 

۔اس موقع پر ٹاؤن میں چھوٹے دکانوں کو تھوڑ پھوڑ کی گئی امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے حکام نے اضافی پولیس طلب کرلی اور علاقے میں چوکسی بڑھا دی گئی۔ فی الحال حالات قابو میں آگئے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button