جرائم و حادثات

7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی مجرم کو 20 سال قید کی سزا۔میدک کی عدالت کا فیصلہ

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ میدک ضلع میں ایک POCSO کیس (بچوں کے تحفظ سے متعلق قانون) کے تحت مجرم کو 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 

 

یہ فیصلہ پیر کے روز سنایا گیا جو کہ شَنکرم پیٹ (اے) منڈل میں 2022 میں ایک کم سن لڑکی کے ساتھ پیش آئے زیادتی کے واقعہ سے متعلق ہے۔

 

عدالت نے تھلاری موہن نامی شخص کو 7 سالہ بچی پر جنسی حملہ کرنے کا مجرم قرار دیا۔ عدالت نے اسے 20 سال قید اور 5 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

 

ساتھ ہی عدالت نے حکم دیا کہ متاثرہ خاندان کو 3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button