جرائم و حادثات
کریم نگر میں لوگوں کو پھانس کر لوٹ لینے والے جوڑے کی گرفتاری۔ 100 افراد کو بلیک میل کرنے کا انکشاف

حیدرآباد ۔ریاست تلنگانہ کے کریم نگر میں نوجوانوں اور تاجروں کو جال میں پھنسا کر بلیک میل کرنے والے شوہر اور بیوی کو گرفتار کر کے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم خاتون نے تقریباً 100 افراد سے تعلقات قائم کیے اور ان کی خفیہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کیا۔ یہ جوڑا انسٹاگرام پر برہنہ تصاویر پوسٹ کر کے متاثرین کو راغب کرتا تھا بعد ازاں انہیں گھر بلا کر تنہائی میں گزارے گئے وقت کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جاتی اور پیسوں کا مطالبہ کیا جاتا تھا۔
ایک متاثرہ شخص نے 12 لاکھ روپے دینے کے بعد مزید 5 لاکھ روپے کی مانگ پر پولیس سے رجوع کیا، جس کے بعد تحقیقات شروع ہوئیں۔ پولیس نے ملزمین کے موبائل فونز سے متعدد برہنہ ویڈیوز برآمد کی ہیں۔



