جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کھمم ضلع میں سی پی ایم قائد راما راو کا بہیمانہ قتل

کھمم ضلع میں سی پی ایم قائد کا بہیمانہ قتل

 

تلنگانہ کے کھمم ضلع کے چنتکانی منڈل میں  سی پی ایم کے سینئر قائد اور کسان سنگھم کے لیڈر ایس راماراؤ کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، جمعہ کی صبح راماراؤ حسبِ معمول چنتکانی کے پاترل پاڈو گاؤں میں چہل قدمی کے لئے نکلے تھے، اسی دوران حملہ آوروں نے ان پر حملہ کرتے ہوئے گلا گھونٹ کر ہلاک کر دیا۔

 

پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور قتل کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تین دن بعد راماراؤ کی پوتی کی شادی ہونے والی تھی، ایسے میں ان کے قتل سے پورے خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

 

مرحوم راماراؤ متحدہ آندھرا پردیش کے دور میں سی پی ایم ریاستی کمیٹی کے رکن، کسان سنگھم کے ریاستی سکریٹری اور پاترل پاڈو گاؤں کے سرپنچ رہ چکے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button