جرائم و حادثات

127 کروڑ کا سائبر فراڈ۔ ہندوستان کی 16 ریاستوں سے 104 سائبر دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے ‘آپریشن آکٹوپس’ کے تحت ایک بڑی کارروائی کی ہے۔ اس دوران ملک کے 16 ریاستوں میں 104 سائبر کرائم ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

 

گرفتار افراد میں بینک کے افسران بھی شامل ہیں۔ یہ کارروائی 32 ٹیموں کے ذریعے 16 ریاستوں میں 10 دن تک جاری رہی۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ملک بھر میں 1,055 مقدمات درج ہیں۔

 

اب تک یہ ملزمان مختلف سائبر جرائم کے ذریعے 127 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ میں ملوث پائے گئے ہیں۔ ان کے قبضے سے 36 لاکھ روپے نقد، 204 موبائل فونز، 141 سم کارڈز، 152 بینک پاس بکس،

 

234 ڈیبٹ کارڈز اور 26 لیپ ٹاپز برآمد کیے گئے۔ پکڑے جانے والے افراد ڈیجیٹل گرفتاری، انوسٹمنٹ اسکیم اور ٹریڈنگ کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث بتائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button