جرائم و حادثات

سائبر دھوکہ بازوں کی جانب سے حیدرآباد کمشنر پولیس کی تصویر کا استعمال۔ سجنار کی عوام سے چوکس رہنے کی خواہش

حیدرآباد: سائبر جرائم کے بڑھتے واقعات کے پیشِ نظر حیدرآباد کے پولیس کمشنر وی سی سجنار نے ایک بار پھر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ کمشنر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چہروں پر اعتبار نہ کریں، کیونکہ آن لائن دھوکہ دہی کے طریقے مسلسل بدل رہے ہیں۔

 

 

سی پی سجنار نے بتایا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ کچھ افراد ان کی تصویر کو واٹس ایپ ڈی پی پر لگا کر ان کے نام سے لوگوں کو پیغامات بھیج رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اکاؤنٹس جعلی ہیں اور مکمل طور پر فراڈ پر مبنی ہیں۔کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب ہرگز نہ دیں۔ ان نمبروں کو فوراً بلاک کریں اور متعلقہ پلیٹ فارم پر رپورٹ کریں۔

 

 

سجنار نے واضح کیا کہ سائبر مجرموں کو اپنی ذاتی معلومات بالکل بھی فراہم نہ کریں۔ اگر کوئی پیسے مانگے تو فوری طور پر انکار کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ “آپ کی ہوشیاری ہی سائبر فراڈ کے خلاف سب سے مؤثر ہتھیار ہے۔”انہوں نے مزید بتایا کہ اگر کسی کو جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس یا مشتبہ سائبر سرگرمیوں کا علم ہو

 

 

تو وہ فوری طور پر سائبر کرائم ہیلپ لائن 1930*پر کال کریں یا قومی سائبر کرائم پورٹل [cybercrime.gov.in](http://cybercrime.gov.in) پر شکایت درج کروایں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button