جرائم و حادثات

تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں دوسری ذات کی لڑکی سے محبت کرنے والے دلت نوجوان کا قتل کر دیا گیا

تلنگانہ میں ایک اور غیرت کے نام پر قتل، محبت کرنے والے دلت نوجوان کو قتل کر دیا گیا

 

تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے ویلگٹور منڈل کے کشن راو پیٹ گاؤں میں ایک اور غیرت کے نام پر قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک دلت نوجوان کو محض اس لئے قتل کر دیا گیا کیونکہ وہ ایک دوسری ذات کی لڑکی سے محبت کرتا تھا۔

 

مقامی اطلاعات کے مطابق 26 سالہ ملیش نامی نوجوان، جو اسی گاؤں کا رہنے والا تھا، ایک بی سی طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ لڑکی کے والد نے کئی بار اسے سمجھایا کہ وہ ان کی بیٹی کے قریب نہ آئے، مگر ملیش اپنی محبت پر قائم رہا۔ اس پر لڑکی کے والد نے اس کے خلاف پولیس میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

 

ذرائع کے مطابق، حالیہ دنوں لڑکی کے لیے رشتے دیکھے جا رہے تھے جس کی خبر ملنے پر جمعرات کے روز ملیش لڑکی کے گھر پہنچا اور وہاں جھگڑا ہوا۔ اس وقت لڑکی کا والد گھر پر موجود نہیں تھا، مگر گھر والوں نے اسے اطلاع دے دی۔

 

برہم  لڑکی کا والد اپنے بھائی (لڑکی کا چچا) کے ساتھ فوری طور پر ملیش کی تلاش شروع کردی  ۔ جیسے ہی انہیں پتہ چلا کہ ملیش ویلگٹور کی طرف آ رہا ہے، دونوں نے ایک پل کے قریب اس پر حملہ کر دیا۔ بعد ازاں، اسے کوٹی لِنگالا روڈ کے قریب پرانے وائن شاپ کے پیچھے لے جا کر چاقوؤں سے حملہ کرتے ہوئے ہلاک کر دیا۔

 

ڈائل 100 پر اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور خون میں لت پت نعش کی شناخت ملیش کے طور پر کی۔ مقتول کے والد راجیا نے شکایت درج کرواتے ہوئے کہا کہ اس کے بیٹے کو بے دردی سے مارا گیا ہے اور قاتلوں کو سخت سزا دی جائے۔ پولیس نے کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button