جرائم و حادثات

بارات میں تلوار کے ساتھ ڈانس۔ حیدرآباد کے پرانا شہر میں ایک شخص گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں بارات کے موقع پر تلوار کے ساتھ ڈانس کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ اس 42سالہ شخص کی شناخت علاقہ درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب ؒ سنتوش نگر کے رہنے والے عبدالرحیم کے طورپر کی گئی ہے۔

 

پولیس نے اس کے قبضہ سے تلوار کو ضبط کرلیا۔بارات میں تلواروں کے ساتھ ڈانس کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس متحرک ہوگئی اور مذکورہ نوجوان کے خلاف کیس درج کرکے اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button