حیدرآباد میں دن دھاڑے جویلری شاپ کو لوٹنے کا واقعہ – فائرنگ میں مینیجر زخمی
حیدرآباد کے چندانگر میں دن دہاڑے خزانہ جیولرز پر مسلح ڈکیتی کی کوشش، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دکان کھلنے کے صرف 5 منٹ بعد ہی چھ رکنی مسلح گینگ نے حملہ کر دیا، شاپ مینیجر اور عملے کو گن پوائنٹ پر لیا، مزاحمت کرنے پر مینیجر کی ٹانگ پر گولی مار دی۔ ڈاکوؤں نے دو راؤنڈ ہوائی فائرنگ کی اور عملے کے دیگر افراد کو بھی زخمی کر دیا۔
زخمی ملازمین نے فوری طور پر پولیس کو فون کر کے اطلاع دی، جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ واردات کے بعد ملزمین لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کیا اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے 10 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی ہے اور کرائم برانچ کی ٹیمیں ملزمین کی شناخت میں مصروف ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی میں 6 ڈاکو ملوث تھے



