جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ایک اپارٹمنٹ کے باتھ روم میں شوہر بیوی اور جوان بیٹے کی نعشیں

حیدرآباد _ 21 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد شہر کے صنعت نگر میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی مشتبہ حالت میں موت ہو گئی۔ مرنے والوں میں شوہر بیوی اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ان تینوں کی نعشیں باتھ روم میں پائی گئیں۔یہ واقعہ جیک کالونی میں واقع اکشترا ریذیڈنسی میں پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت آر وینکٹیش (55)، مادھوی (50) اور ہری (30) کے طور پر کی گئی ہے

 

۔ اپارٹمنٹ کے پڑوسیوں نے باتھ روم میں تین نعشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ مقامی لوگوں کے مطابق وینکٹیش کے اپارٹمنٹ میں ایک خاتون کام کرتی ہے۔ صبح کام پر آنے والی خاتون اپارٹمنٹ میں کسی کی بھی آواز نہ آنے پر بھی اپنا کام ختم کرنے کے بعد چلی گئی۔اس نے اپارٹمنٹ کا باتھ روم بند پایا ۔سہ پہر 3 بجے کے کام کرنے والی خاتون دوبارہ اپارٹمنٹ آئی ۔ اس وقت بھی اپارٹمنٹ میں کوئی موجود نہیں تھے

 

اور باتھ روم کا دروازہ بند ہونے پر اسے شک ہوا اور اس نے پڑوس میں رہنے والے لوگوں کو اطلاع دی۔ پڑوسیوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی اور پولیس پہنچ کر اپارٹمنٹ کی تلاشی لی اور باتھ روم بند رہنے پر اسے توڑ دیا ۔جہاں تین نعشیں باتھ روم میں مشتبہ حالت میں پائی گئیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کردیا۔ ابتدا میں یہ سمجھا گیا کہ برقی شاک لگنے سے ان تینوں کی موت ہوگئی لیکن اس طرح کے کوئی ثبوت نہیں ملے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button