جرائم و حادثات

تنہا خاتون کو دیکھ کر دست درازی کرنے ڈیلیوری بوائے کی کوشش۔ تلنگانہ کے ضلع نرمل میں واقعہ

نرمل: ایک خاتون کو گھرمیں تنہا دیکھ کر ڈیلیوری بوائے نے اس کے ساتھ دست درازی کی کوشش کی۔یہ شرمناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع نرمل میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق خاتون نے آن لائن آرڈر دیا تھا جس کو پہنچانے کیلئے یہ ڈیلیوری بوائے اسکے گھر پہنچا، اس وقت خاتون گھر میں تنہا تھی، خاتون کو گھر میں تنہاپاکر ڈیلیوری بوائے نے خاتون سے دست درازی کی کوشش کی تاہم خاتون نے چیخ وپکارشروع کردی جس پر پڑوسی جمع ہوگئے، انھیں دیکھ کر ڈیلیوری بوائے

 

وہ وہاں سے فرارہوگیا۔ملزم کی شناخت 23سالہ وگنیش کے طورپر کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button