جرائم و حادثات

سرکاری ٹیچر سے رشوت لیتے ہوئے ڈی ای او رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

تلنگانہ کے ضلع ملوگو ضلع میں ایک سرکاری ٹیچر سے رشوت لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر  (ڈی ای او) پانینی کو ینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں  نے رنگے ہاتھوں پکڑ کر گرفتار کر لیا۔ ان کے ساتھ جونیئر اسسٹنٹ دلیپ کو بھی حراست میں لیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق ضلع کے ایک اسکول ٹیچر ہرجی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر تین ماہ کی چھٹی لی تھی۔ چھٹی مکمل ہونے کے بعد وہ دوبارہ اپنی ڈیوٹی جوائن کرنے کے لیے ملوگو ڈی ای او کے دفتر پہنچے۔ تاہم، ڈیوٹی پر دوبارہ بحال ہونے کی اجازت دینے کے لئے ڈی ای او نے اس ٹیچر سے 20 ہزار روپے رشوت طلب کی۔

 

اس پر ٹیچر ہرجی نے اے سی بی سے شکایت کی۔ طے شدہ منصوبے کے مطابق، جب ہرجی ڈی ای او پانینی کو 20 ہزار روپے رشوت دے رہے تھے، تبھی اے سی بی کے ڈی ایس پی کی قیادت میں ایک ٹیم نے  رنگے ہاتھوں انہیں پکڑ لیا۔ اے سی بی حکام نے بتایا کہ ڈی ای او اور جونیئر اسسٹنٹ دونوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button