جرائم و حادثات
حیدرآباد میں معذور خاتون کا ریپ۔ رشتہ دار گرفتار

حیدرآباد ۔ شہر کی عطا پور پولیس نے ایک گونگی اور جسمانی معذور خاتون پر جنسی حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جو متاثرہ خاتون کا رشتہ دار بتایا گیا ہے۔
یہ گرفتاری گرفتاری 48 گھنٹوں کے اندر عمل میں آئی۔ ملزم 35 سالہ محمد عقیل ولد محمد جلیلساکن، چندرائن گٹہ شاہین نگر ایک پلاسٹک کی بوتلوں کی کمپنی میں مزدور کے طور پر کام کرتا ہے۔ وہ عادی شرابی ہے اس کے رویے کی وجہ سے اس کی بیوی اسے چھوڑ کر اپنے والدین کے گھر تین بچوں کو لے کر چلی گئی۔
ملزم اکثر اپنے رشتے دار کے مکان جایا کرتا تھا۔م جہاں متاثرہ رہا کرتی ہے۔ وہ 28 مارچ کو متاثرہ کے گھر پہنچا اس وقت گھر والے موجود نہیں تھے۔ ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور فرار ہوگیا تھا شکایت ملنے پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔



