تلنگانہ

سوشل میڈیا پوسٹ پر جھگڑا _ کانگریس لیڈر نے تین نوجوانوں پر چاقو سے حملہ کردیا : تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں واقعہ

کاماریڈی _ کاماریڈی ضلع کے گندھاری منڈل کے گنڈیویٹ میں کانگریس کے ایک لیڈر نے تین افراد پر چاقو سے حملہ کیا، جس سے سنسنی پیدا ہو گئی ۔گاؤں والوں اور پولیس کے مطابق بھنڈاس کانگریس پارٹی کا مقامی صدر ہے۔ سوشل میڈیا پر بی آر ایس کی تائید میں ایک  پوسٹ  کرنے پر ہفتہ کی رات بھنڈاس کی جاوید، احمد اور رزاق کے ساتھ  بحث ہوئی۔ مشتعل ہو کر بھنڈاس نے تینوں پر  چاقو سے وار کر دیا۔ گاؤں والوں نے زخمیوں کو بانسواڑہ ایریا اسپتال منتقل کیا۔ ایلاریڈی کے ایم ایل اے سریندر نے ان کی عیادت کی۔ بعد ازاں انہیں بہتر علاج کے لیے نظام آباد اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ احمد کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button