تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں ہفتہ کی آدھی رات کو موسلا دھار بارش – آج بھی چند اضلاع میں بارش کی پیش قیاسی

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں ہفتہ کی آدھی رات کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نے تباہی مچا دی۔ کاماریڈی، سرسلہ، سنگاریڈی، وقارآباد، رنگا ریڈی اور میدک سمیت مختلف علاقوں میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

حیدرآباد کے شمالی علاقوں میں بھی کہیں کہیں ہلکی بارش ہوئی، جس کی تصدیق حیدرآباد محکمہ موسمیات نے کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران میڑچل، گھٹکیسر، یادادری، سدی پیٹ، جنگاؤں، سرسلہ، کریم نگر، پداپلی، جگتیال، منچریال اور ہنمکنڈہ اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔

 

حکام نے کئی اضلاع کے لیے اورینج الرٹ جاری کر دیا ہے۔ اسی طرح حیدرآباد کے اپل، لنگم پلی، کاپرا، ناگول، ونستھلی پورم اور ایئرپورٹ کے اطراف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button