جرائم و حادثات

نشہ میں دھت نوجوان خاتون کا سڑک پر ہنگامہ، پولیس کے ساتھ بھی جھڑپ – حیدرآباد میں واقعہ 

نشے میں دھت نوجوان خاتون کا سڑک پر ہنگامہ، پولیس کے ساتھ بھی جھڑپ – حیدرآباد میں واقعہ 

 

حیدرآباد کے جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع شاپور نگر چوراہے پر ایک نوجوان خاتون نشے میں دھت ہو کر سڑک پر ہنگامہ کرنے لگی۔ اس نے گاڑیوں کی روانی روک دی اور ڈرائیوروں کو پریشان کیا

 

جب پولیس موقع پر پہنچی اور اسے سمجھانے کی کوشش کی، تو وہ سب انسپکٹر کو پیچھے دھکیلتی ہوئی پرتشدد رویہ اختیار کرنے لگی۔ اس دوران اس نے کہا کہ وہ آندھرا کی نہیں بلکہ آندھرا جانا چاہتی ہے۔

 

یہ خاتون ویڈیو بناتے ہوئے لوگوں پر بھی غصہ کرتی رہی۔ آخر کار پولیس نے ایک آٹو رکوا کر اسے ہاسپٹل منتقل کیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس پر صارفین نے مزاحیہ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے کہا کہ "وامّو، کون سا برانڈ پیا تھا، اتنا اثر ہوگیا؟” جبکہ دوسرے صارف نے تبصرہ کیا کہ پہلے لڑکے نشے میں سڑک پر لڑائیاں کرتے تھے، اب لڑکیاں نشے میں پولیس کے ساتھ ہنگامہ کر رہی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button