جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نقلی کراچی مہندی کونز کی تیاری کا پردہ فاش

حیدرآباد۔ ٹاسک فورس ساوتھ ایسٹ زون نے بالا پور اور افضل گنج پولیس کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے نقلی کراچی مہندی کونز تیار اور سپلائی کرنے والی ایک غیر قانونی یونٹ کا پردہ فاش کر دیا۔

 

اس کارروائی میں دو افراد کو گرفتار کرتے ہوئے تقریباً 8 لاکھ روپے مالیت کی نقلی مہندی اور مشینری ضبط کر لی گئی۔پولیس کے مطابق 13 جنوری 2026 کو موصولہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بالا پور کے مینار کالونی میں واقع ایک مکان اور افضل گنج میں ایس کے ایس ٹراویلس اینڈ کارگو پر بیک وقت چھاپے مارے گئے۔

 

دھاووں کے دوران محمد آصف (48 سال) ساکن مینار کالونی بالا پور اور دیپک کمار (25 سال) ساکن گولی گوڑہ چمن کو گرفتار کیا گیا۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ محمد آصف بغیر کسی برانڈ یا لیبل کے مہندی تیار کر رہا تھا۔ کم فروخت کے باعث اس نے مارکیٹ میں زیادہ مانگ والی کراچی مہندی

 

کے نام سے نقلی مہندی کونز تیار کرنا شروع کر دیے، جنہیں دیپک کمار کے ذریعے اصل مال ظاہر کر کے حیدرآباد سکندرآباد اور دیگر مقامات پر سپلائی کیا جا رہا تھا۔کارروائی کے دوران پولیس نے 8400 نقلی کراچی مہندی کونز، مہندی بھرنے اور مکس کرنے کی مشینیں، کیمیکل، رنگ، پیکنگ میٹیریل، خالی کونز، موبائل فونز اور دیگر اشیاء ضبط کیں۔

 

ضبط شدہ سامان کی جملہ مالیت تقریباً 8 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔پولیس نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ خریداری کے دوران نقلی اشیاء سے ہوشیار رہیں جبکہ گرفتار ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button