جرائم و حادثات
حیدرآباد کے پب پر ایگل ٹیم کا دھاوا۔ ڈرگس کا استعمال کرنے والے پکڑے گئے لڑکیاں بھی شامل

حیدرآباد: شہر کے کونڈا پور علاقہ کے کوئیک ایرینا پب میں ایگل ٹیم نے اتوار کے دن چھاپہ مارا جہاں منشیات کا استعمال کرتے ہوئے 8 افراد پولیس کے ہاتھ لگ گئے۔
پولیس کے مطابق مجموعی طور پر 14 افراد کے ڈرگس ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 8 کے نتائج مثبت آئے۔نئے سال کی تقریبات کے موقع پر کوئیک ایرینا پب میں یوکرین کے مشہور ڈی جے آرباٹس کے ساتھ کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔
اسی دوران سائبرآباد پولیس کے اشتراک سے ایگل ٹیم نے مختلف پبز میں تلاشی مہم چلائی۔پولیس کے مطابق گزشتہ 10 دنوں میں ڈرگس سے متعلق مقدمات میں 27 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار شدگان میں 5 غیر ملکی خواتین سمیت 17 صارفین شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمین کے قبضے سے 68 گرام کوکین، 50.5 گرام ایم ڈی ایم اے اور 382 کلوگرام گانجا برآمد کر کے ضبط کر لیا گیا۔



