جرائم و حادثات

حیدرآباد کے نامپلی علاقے میں خاتون پر سابقہ شوہر کا قاتلانہ حملہ

حیدرآباد _ 4 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے علاقے نامپلی میں خاتون پر اس کا سابقہ شوہر نے چاقو سے حملہ کردیا۔ اس واقعہ میں خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔جسے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا

 

۔ تفصیلات کے مطابق حبیب نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں آنے والے نامپلی علاقے کے مقام پر مطلقہ خاتون ایک کمپنی میں کام کرتی ہے ہفتہ کو خاتون کام پر آئی تھی اس موقع اس کا شوہر شیخ انوار وہاں پہنچ گیا اور کام کے مقام پر اندر داخل ہو کر اپنی سابقہ بیوی پر چاقو سے حملہ کردیا۔

 

خاتون اور اس کی سہیلی کی چینخ وپکار پر واچ وہاں دوڑتے ہوئے آیا لاٹھی سے شیخ انور پر حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر حملہ آور شیخ انور وہاں سے فرار ہوگیا۔خاتون کو زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button