شادی کے دو ہفتہ بعد دلہن ، دلہے کے 15 لاکھ روپئے لے کر فرار

حیدرآباد ۔ 3 لاکھ روپے لے کر بیوی نے شادی کے 15 دنوں میں ہی راہ فرار اختیار کی۔ یہ واقعہ ریاست آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے بھیما ورم میں پیش آیا۔ سری ستیہ سائی ضلع کے ہندوپورم منڈل کے راچاپلی سے تعلق رکھنے والے ویماریڈی کی عمر 40 سال ہے لیکن وہ ابھی تک غیر شادی شدہ تھا۔ بھیما ورم کے ایک میرج بیورو سے رابطہ کیا گیا۔ تین لاکھ روپے ادا کرکے اس نے ایک خاتون سے شادی کر لی۔
شادی کے بعد سے خاتون بہانہ بناتے ہوئے ویماریڈی کو دوررکھنے لگی تھی۔ شادیکے دو ہفتہ بعد دلہن نے ویماریڈی کو بتایا کہ اس کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے اور وہ ان سے ملاقات کرے گی۔دلہن کو لے کر ویماریڈی بھیما ورم پہنچا لیکن جب وہ ریلوے اسٹیشن پر اترے تو بیوی نے ویماریڈی کو یہ کہہ کر وہیں چھوڑ دیا کہ اس کے گھروالوں کو ان کی شادی کے بارے معلومات نہیں ہے اس لئے وہ اس کے ساتھ گھر نہیں چل سکتا، اور وہ تنہا چلی گئی۔ ویما ریڈی نے تین دن تک بھیما ورم میں اپنی بیوی کی تلاش کی لیکن اسے مایوسی اور پھر وہ میرج بیور سے رجوع ہوا تو انھوں نے بتایا کہ وہ صرف شادی تک کے ذمہ دار ہیں آگے کے
معاملات کے نہیں تب اسے پتہ چلا کہ اس کے ساتھ دھوکہ کیا گیا ہے۔ ویما ریڈی نے ہندو پورم رورل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔ ویماریڈی نے میرج بیورو کے خلاف کارروائی کرنے کو کہا جس نے خاتون کے ساتھ مل کر اسے دھوکہ دیا ہے۔