جرائم و حادثات

کورُٹلہ میں جعلی سرٹیفکیٹس تیار کرنے والا گرفتار، 106 نقلی اسناد برآمد

تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے کورٹلہ ٹاؤن میں ایک آن لائن سنٹر چلانے والا وینوگوپال نامی شخص گرفتار ہوا ہے، جو گزشتہ دو برسوں سے فوٹوشاپ کے ذریعے جعلی ایس ایس سی، انٹر، ڈگری، بی ٹیک، برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹس تیار کر رہا تھا۔

 

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منتر آن لائن سنٹر پر چھاپہ مارا اور 106 جعلی سرٹیفکیٹس، ایک کمپیوٹر، پرنٹر، لیمینیشن مشین، پیپر کٹر اور دیگر سامان ضبط کیا۔ ملزم کو گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

 

نکاح نامہ اور تجربہ سرٹیفکیٹس بھی جعلی انداز میں فروخت کیے جا رہے تھے۔ کارروائی میں کورٹلہ سی آئی سریش بابو، سی سی ایس انسپکٹر سری‌نواس، ایس آئیز اور دیگر عملہ شامل تھا۔ ضلع ایس پی اشوک کمار نے ان کی ستائش کی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button