جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نقلی گن لائسنس کی تیاری کا پردہ فاش

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے نقلی گن لائسنس تیار کرنے والی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کمشنر سی وی آنند نے کہا کہ اس ٹولی کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے 34 نقلی گن لائسنس، 33 بندوقیں اور 140 گولیاں برآمد کی گئیں۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمین یہ بندوقیں دوسری ریاستوں سے لائے تھے اور فرضی لائسنس کے ساتھ یہاں فروخت کر رہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر کا نوجوان الطاف حسین اس گینگ کا ماسٹر مائنڈ ہی۔ حسین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ شہر میں ایک پرائیویٹ سیکیورٹی سروس کمپنی میں کام کرتا تھا۔ یہ انکشاف ہوا ہے کہ وہ اس وقت کیش مینجمنٹ سروسز میں کام کر رہا تھا۔ وہ ا ر اس کے ساتھی نقلی بندوق لائسنس سرٹیفکیٹس کے ساتھ اصلی بندوقیں خریدتے اور بیچتے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button