نیشنل

مکہ سڑک حادثہ۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے سعودی عرب میں حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی تفصلات بتائی

نئی دہلی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے سعودی عرب کے مدینہ-مکہ شاہراہ پر ہونے والے المناک بس حادثے پر گہرا صدمہ کا اظہار کیا جس میں متعدد بھارتی زائرین کی جانوں کا اتلاف ہوا۔

 

 

انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 17 نومبر 2025 کو مدینہ-مکہ شاہراہ پر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں بھارتی عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس شامل تھی۔ اطلاعات کے مطابق بس ایک فیول ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں متعدد بھارتی زائرین ہلاک ہو گئے۔ انھوں نے بتایا کہ وہ ریاض میں سفارت خانہ اور جدہ میں قونصل خانہ سعودی

 

 

وزارت حج و عمرہ اور دیگر مقامی حکام سے رابطے میں ہیں۔ جدہ کا قونصل جنرل آف انڈیا (سی جی آئی) صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام ضروری قونصلر معاونت فراہم کر رہا ہے، جس میں ہسپتال کی مدد اور ضروری رسمی کارروائیوں کی سہولت شامل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسی طرح سی جی آئی نے مدینہ میں بھارتی حج زائرین کے دفتر میں ایک کیمپ آفس قائم کیا ہے تاکہ حادثے میں ہلاک

 

 

ہونے والے بھارتی شہریوں کے خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔ اس کے علاوہ قونصل خانے نے مرحوم زائرین کے اہل خانہ کی مدد کے لیے ایک ٹول فری ہیلپ لائن نمبر فعال کیا ہے، جس میں اہل خانہ کو فوری مدد کے لیے رابطہ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔وزارت اقلیتوں کے امور بھارتی سفارتخانے کے حکام سے رابطے میں ہے جو مزید تفصیلات جمع کر رہے ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔ وزارت اقلیت امور کا حج شعبہ جدہ کے سی جی آئی سے مسلسل

 

 

رابطے میں ہے۔سی ای او، حج کمیٹی آف انڈیا کو جدہ بھیجا گیا ہے تاکہ زمینی صورت حال کا جائزہ لیں اور سی جی آئی کے ساتھ فالو اپ اقدامات کو مربوط کیا جا سکے۔ بھارت کے سفیر ریاض میں بھی اس معاملے کی نگرانی کر رہے ہیں اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ مزید سی ای او حج کمیٹی ممبئی میں تلنگانہ حج کمیٹی کے ساتھ اس واقعے کے حوالے سے رابطہ کر رہے ہیں۔ سی ای او

 

 

حج کمیٹی اس وقت جدہ میں موجود ہیں تاکہ اس المناک واقعے پر سی جی آئی کے ساتھ مزید اقدامات کے لیے رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button