میونسپل کمشنر کے نام سے فرضی فون کالس رقم کی وصولی۔تلنگانہ کے میٹ پلی میں واقعہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے میٹ پلی شہر میں حالیہ دنوں ایک سنسنی خیز واقعہ منظرعام پر آیا ہے جہاں میونسپل کمشنر موہن کے نام پر بعض نامعلوم افراد نے دکانداروں کو فرضی فون کالس کرتے
ہوئے لائسنس فیس کے بہانے رقم بٹورنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق ایک بیکری کے مالک کو ایک نامعلوم شخص نے فون کر کے خود کو میونسپل کمشنر موہن ظاہر کیا اور لائسنس فیس کے طور پر
14,500 روپے فوری ادا کرنے کی ہدایت دی بصورتِ دیگر قانونی کارروائی کی دھمکی دی گئی۔ فون کال پر اعتماد کرتے ہوئے بیکری مالک نے رقم ادا کر دی لیکن کچھ ہی دیر بعد اُسے احساس ہوا کہ وہ کسی
دھوکہ دہی کا شکار ہو گیا ہے۔کمشنر موہن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ایک ہی دن میں کم از کم 6 دکانداروں کو اسی طرز کی فرضی کالس موصول ہوچکے ور تمام متاثرین نے دفتر پہنچ کر
شکایات درج کروائی ہیں۔ انھوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میونسپل کمشنر یا کسی بھی سرکاری عہدہ دار کے نام پر موصول ہونے والی فون کالس پر ہرگز بھروسہ نہ کریں۔