رقم کی وصولی نقلی رپوررٹرس گرفتار۔ تلنگانہ کی میٹ پلی پولیس کی کاروائی

جگتیال: ضلع جگتیال کے میٹ پلی پولیس نے خود کو صحافی ظاہر کرتے ہوئے رقم وصول کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ میٹ پلی ایس آئی کرن کمار نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات بتائیں۔ان کے مطابق
نظام آباد ضلع کے پرکٹ گاؤں سے تعلق رکھنے والے تِروملا شیٹی جئے بابو اپنے والد ناگیشور راؤ کے ساتھ لاری میں ریت (ریت) کی ترسیل کا کام کرتے ہیں۔ رواں ماہ کی 21 تاریخ کی رات جب ان کی ریت سے بھری لاری میٹ پلی پولیس
اسٹیشن کے قریب قومی شاہراہ نمبر 63 پر جارہی تھی اسی دوران میٹ پلی منڈل کے میڈی پلی کے راج شیکھر، ابراہیم پٹنم کے دیوکر اور میٹ پلی کے روی راجونے دو موٹر سائیکلوں پر آ کر لاری کو روک لیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ لاری
میں غیر قانونی طور پر ریت منتقل کی جا رہی ہے اور دھمکی دی کہ اگر انہیں دس ہزار روپے نہ دیے گئے تو وہ میڈیا میں خبر شائع کر دیں گے۔ جئے بابو نے پانچ ہزار روپے دیے لیکن باقی رقم کے لیے بھی دباؤ ڈالنے لگے۔ اسی دوران گشت پر
موجود پولیس وہاں پہنچ گئی تو تینوں افراد موقع سے فرار ہوگئے۔بعد ازاں جئے بابو کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تینوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔



