جرائم و حادثات

فلک نما قتل واقعہ۔ ناجائز تعلقات کا انکشاف

حیدرآباد: شہر کے فلک نما پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل رات رونما قتل واقعہ کی تحقیقات تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق 38 سالہ محمد ساجد ساکن فاطمہ نگر کا کل رات صدیق نامی نوجوان نے خنجر سے حملہ کرکے قتل کردیا تھا۔

 

تحقیقات کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ مقتول ساجد کی بیوی روبینہ انجم اور حملہ آور صدیق کے درمیان پچھلے 2 سال سے مبینہ طورپر ناجائز تعلقات قائم تھے۔ اس مسئلہ پر ان کے درمیان جھگڑے بھی اور پولیس سے شکایت کی گئی تھی۔ کل ساجد کے گھر کے پاس صدیق گھوم رہا تھا اس مسئلہ پر

 

ساجد اور صدیق کے درمیان جھگڑا ہوا اور صدیق نے حملہ کرکے ساجد کی جان لے لی۔ پولسی نے قتل کی مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button