جرائم و حادثات

ایک خاندان کی اجتماعی خودکشی۔ حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد: شہر کے علاقے عنبر پیٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی شناخت

 

شوہر راما راجو (55 سال)، ان کی بیوی مادھوی (50 سال) اور بیٹے ششانک عمر (24 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔ابتدائی طور پر بتایا گیا ہے کہ پہلے راما راجو اور ششانک نے مادھوی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا،

 

جس کے بعد دونوں نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ منگل کی علی الصبح تقریباً چار بجے پیش آیا۔پولیس موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہوٹل کے کاروبار میں نقصان اور

 

قرض خواہوں کی جانب سے ہراسانی کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button