جرائم و حادثات

ناجائز تعلقات۔ محبوبہ کے لیے قاتل بن گیا مشہور جیوتشی۔ کرناٹک میں واردات 

بنگلورو: علم نجوم کا ماہر جیوتشی جس نے شادی شدہ عورت کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے آخرکار اپنی محبوبہ کے لیے قاتل بن گیا۔ یہ المناک واقعہ کرناٹک میں پیش آیا۔ کملاکر بھٹ نامی نجومی کرناٹک میں کافی مشہور ہے۔

 

کملاکر بھٹ کی ملاقات سچترا نامی شادی شدہ خاتون سے ہوئی جو اوارا گپّے گاؤں کی رہنے والی بتائی گئی ہے۔ یہ تعلق کچھ عرصے بعد ناجائز تعلقات میں تبدیل ہو گیا۔سچترا کی شادی بیس سال قبل مہیش نائیک سے ہوئی تھی اور ان کے دو بیٹے بھی ہیں۔

 

جب ان کی بیٹی نے اپنے باپ کو بتایا کہ اس کی ماں کملاکر کے ساتھ قریبی تعلق میں ہے تو مہیش نائیک غصے میں آگیا اور اپنی بیوی کو دھمکی دی۔ گھریلو جھگڑوں کے بڑھنے پر مہیش نائیک اپنے دوست وسنت نائیک کے ساتھ پولیس کے پاس شکایت لے کر گیا جس پر برہم ہوکر کملاکر بھٹ نے اپنے شاگردوں کے ساتھ

 

مل کر ان پر حملہ کر دیا۔حملے میں مہیش نائیک کے ساتھ اس کا دوست بھی زخمی ہوا تاہم مہیش نائیک جان بچا کر نکل گیا جبکہ وسنت نائیک کی موت ہوگئی۔ پولیس نے بتایا کہ اس حملے میں مہیش نائیک کی بیوی سچترا، اس کے والد لوکاناتھ، کملاکر بھٹ اور دیگر شامل تھے۔پولیس نے کملاکر بھٹ کے ساتھ مزید چھ افراد کو گرفتار کر کے

 

تفتیش شروع کر دی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ سچیترا چھ ماہ سے کملاکر کے ساتھ قریبی تعلق میں تھی جس سے گھر میں جھگڑے شروع ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button