جرائم و حادثات
معصوم بچوں کا قتل کرکے باپ کا اقدام خودکشی۔ تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع میں افسوسناک واقعہ

نارائن پیٹ۔ تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ ایک باپ نے دو بچوں کو قتل کر کے خودکشی کی کوشش کی۔ یہ سانحہ مرکل منڈل کے تیلائر گاؤں میں پیش آیا۔
بیوی کے سسرال واپس نہ آنے پر غصہ میں باپ شیورامولو نے بیٹی رتک (9 سال) اور بیٹے چیتنیہ (6 سال) کو پھانسی دے کر قتل کر دیا اس کے بعد ان کی نعشوں کو اس نے یاپل تالاب میں پھینک دیا۔
بچوں کے قتل کے بعد برقی تار پکڑ کر اس نے خودکشی کی کوشش کی جو ناکام رہی۔ اس کے بعد اس نے جراثیم کش دوا پی لی اور وہ بے ہوش ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے شیورامولو کو محبوب نگر سرکاری ہاسپٹل منتقل کر دیا جہاں وہ آخری اطلاعات ملنے تک زیر علاج بتایا گیا ہے۔



