جرائم و حادثات
بیٹی کی محبت کی مخالفت کرنے پر باپ کو ہی خاندان والوں نے مل کر قتل کر دیا۔ تلنگانہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ

تلنگانہ کے محبوب آباد ضلع کے ڈی ایس آر جندال تانڈہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں بیٹی کی محبت کی مخالفت کرنے پر باپ کو ہی خاندان والوں نے مل کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق 40 سالہ دھاراوت کش نے اپنی چھوٹی بیٹی پَلّوی کی محبت کو قبول نہیں کیا، جس پر پلوی، اس کی ماں کاویا، بڑی بہن، پلوی کا عاشق سُریش اور دو دیگر نوجوانوں نے مل کر کشن پر حملہ کر دیا۔
شدید زخمی حالت میں کشن کو پہلے محبوب آباد اسپتال لے جایا گیا اور وہاں سے کھمم منتقل کیا جا رہا تھا، لیکن راستے میں ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔