جرائم و حادثات

بھائی کے ہاتھوں خاتون ایڈوکیٹ کا قتل۔‌حیدرآباد کے مضافات میں واردات 

خاتون وکیل کو بھائی نے بے دردی سے قتل کر دیا۔‌حیدرآباد کے مضافات میں واردات

حیدرآباد: رنگا ریڈی ضلع میں ایک انتہائی دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ خاتون وکیل سواپنا (34) کو اُن کے اپنے بھائی نے قتل کر دیا۔ یہ واقعہ معین آباد منڈل کے کیتی ریڈی پلی گاؤں میں پیش آیا۔

 

پولیس کے مطابق سواپنا چیوڑلہ کورٹ میں وکالت کرتی تھیں۔ اُن کے خاندان میں جائیداد کے حوالے سے تنازعہ چل رہا تھا۔ اسی پس منظر میں چہارشنبہ کی صبح ایک فارم ہاؤس میں پنچایت ہو رہی تھی جس کے دوران اُن کے بھائی نے سواپنا کو مہلک ہتھیار سے حملہ کرکے قتل کر دیا۔

 

قتل کی اطلاع ملتے ہی معین آباد پولیس موقع پر پہنچی اور جائے واردات کا معائنہ کیا۔ لاش کو سرکاری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ چیوڑلہ کورٹ کے وکلاء نے سواپنا کے قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔  انہوں نے کام کا بائیکاٹ کیا اور معین آباد پولیس اسٹیشن کے سامنے احتجاج کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button