جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خاتون انجینر رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئی

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی خاتون اسسٹنٹ انجینر رشوت لیتے ہوئے۔ پکڑی گئی۔  کاپرا میونسپل سرکل کے دفتر میں اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے دھاوا کرتے ہوئے ایک خاتون اسسٹنٹ انجینئر سروپا کو 1,20,000 کی رقم بطور رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا

 

خاتون اسسٹنٹ انجینئر نے رام ریڈی نامی ایک کنٹراکٹر سے بل کی منظوری کے لئے ایک لاکھ 20ہزار کی رقم کا مطالبہ کیا تھا۔جس  پر رام ریڈی نے اے سی بی عہدیداروں کو اس کی اطلاع دی

 

اور اے سی بی کی ٹیم نے منصوبہ بند طریقہ سے کاپرا بلدیہ کے دفتر میں خاتون اسسٹنٹ انجینئر کو رشوت کی رقم لیتے ہوئے پکرلیا اور رقم کو ضبط کرلیا۔اور خاتون کو حراست میں لے لیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button