جرائم و حادثات
خاتون کمرشیل ٹیکس آفیسر رشوت لیتے ہوئے گرفتار۔ تلنگانہ کے نرمل میں اے سی بی کی کاروائی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ نرمَل ضلع کے کمرشل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے دفتر میں انسدادِ بدعنوانی بیورو کے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایک تاجر سے رشوت طلب کرنے والے دو عہدیداروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نرمَل ضلع مستقر میں واقع کمرشل ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے دفتر میں ڈپٹی کمرشل ٹیکس آفیسر گواوری اور سینئر اسسٹنٹ سائی کرشنا نے ایک مقامی تاجر کا ٹیکس کم کرنے کے لیے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔
تاجر نے فوری طور پر اے سی بی حکام سے شکایت کی۔ شکایت موصول ہونے کے بعد اے سی بی حکام نے منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کی۔تاجر سے 50 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے
ڈی سی ٹی او گوداوری اور سینئر اسسٹنٹ سائی کرشنا کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔


