گیس سلنڈر پھٹ پڑا۔حیدرآباد کے 8 منزلہ رہائشی اپارٹمنٹ میں لگی آگ

حیدرآباد: حیدرآباد کے سوماجی گوڑہ علاقے میں واقع آٹھ منزلہ الپائن ہائٹس اپارٹمنٹ میں اتوار کی شام اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
واقعے کے دوران گھنا دھواں اٹھنے کے ساتھ ہی بلند شعلے نظر آئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرس نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
اچانک زوردار آواز سنائی دینے پر اپارٹمنٹ کے مکین خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے احتیاطی تدابیر کے تحت اپارٹمنٹ میں برقی کی سپلائی منقطع کر دی۔
لفٹیں بند ہونے کے باعث بزرگ افراد کو سیڑھیوں کے ذریعے نیچے اترنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پولیس نے ابتدائی جانچ میں بتایا کہ اے بلاک کے فلیٹ نمبر 502 میں جو اس وقت
مقفل تھاگیس سلنڈر پھٹنے کے سبب یہ آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔



