جرائم و حادثات
حیدرآباد نامپلی اسٹیشن روڈ پر فرنیچر شوروم میں بھیانک آگ، 2 بچوں کے پھنسے ہونے کی اطلاع۔ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد ۔ نامپلی اسٹیشن روڈ پر واقع بچّا کرسٹل فرنیچر شاپ میں شدید آگ لگ گئی۔ یہ دکان ایک چار منزلہ عمارت کے اندر موجود ہے اور آگ گراؤنڈ فلور (نچلی منزل) سے شروع ہوئی۔
جیسے ہی آگ لگنے کی اطلاع ملی فائر بریگیڈ کا عملہ فوراً موقع پر پہنچ گیا اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔ آگ کافی شدید تھی اسی لیے فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں استعمال کی جا رہی ہیں تاکہ آگ کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔
اطلاعات کے مطابق عمارت کے اندر دو بچوں موجود تھے۔ اس خبر کے پھیلتے ہی علاقے میں شدید خوف اور بے چینی پیدا ہو گئی کیونکہ لوگوں کو بچوں کی سلامتی کی فکر لاحق ہو گئی۔اس وقت فائر بریگیڈ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے اور ممکنہ طور پر اندر پھنسے
افراد کو محفوظ نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔



